آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا، گزشتہ روز یہاں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے6 بہادر جوان شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو اسمن منزہ پہنچنے پر سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی اپریشنز اور انٹیلیجنس اپریشن پر بھی بریف کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقے میں تعینات جوانوں اور افیسر سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں پاکستان میں مکمل امن اور استحکام کے لیے رنگ لائیں گی۔