ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

فرانس میں جشن آزادی پتنگ فیسٹیول، سفیر پاکستان نے بھی پتنگ بازی کے جوہر دکھائے

فرانس میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی پتنگ فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا، 2 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ کا انعقاد سمندر کنارے کیاگیا۔

پتنگ فیسٹیول میں برطانیہ اور اسپین کے علاوہ فرانس کی کائیٹ ٹیموں نے بھی بھرپور شرکت کی،ایونٹ کی میزبانی پیرس کائیٹ کلب اور بارسلونا کائیٹ کلب نے کی۔

سفیر پاکستان فرانس عاصم افتخار نے سفارتخانہ پاکستان کے عملے سمیت پتنگ فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سفیر پاکستان عاصم افتخار کی آمد پر پیرس کائیٹ کلب نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

سفیر پاکستان نے پتنگ بازی کرکے پرانی یادوں کو تازہ کیا، سفیر پاکستان عاصم افتخار نے پتنگ بازی کے جوہر دکھا کر سب کو حیران کردیا۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار نے پتنگ بازوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا، پیرس کائیٹ کلب کی جانب سے سفیر پاکستان عاصم افتخار سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ پنجاب میں سیف کائیٹ فلائنگ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح محفوظ مقام پر پتنگ بازی کی جائے تو کوئی حرج نہیں، 2 روز تک جاری رہنے والے پتنگ فیسٹیول میں پتنگ بازوں کی جانب سے خوب داؤ پیچ لگائے گئے، پتنگ کٹنے کی صورت میں بو کاٹا کے نعرے بھی لگائے گئے۔

لہلہاتی رنگ برنگی پتنگوں کے جھرمٹ نے نیلے آسمان کو مزید حسین بنائے رکھا، مہمان ٹیموں کی جانب سے شاندار ایونٹ آرگنائز کرنے پر پیرس کائیٹ کلب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سبسکرائب کریں

1 تبصرہ

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d