شہریوں کو موبائل فونز قسطوں پر دینے کے حوالے سے وزارت آئی ٹی نے پالیسی تیار کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی پر تمام موبائل کمپیوں کے درمیان اتفاق ہوگیا، قسط ادا نہ کرنیوالے نادہندگان کے موبائل فون بلاک ہونگے۔
ذرائع کے مطاق موبائل کمپنیوں کے بجائے پی ٹی اے موبائل فون بلاک کرے گا،نادہنگان کی سمز، شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے ڈی آئی آر بی ایس نظام کے تحت فونز بلاک کرے گا،ڈی آئی آر بی ایس نظام کے تحت پہلے ہی موبائل فونز بلاک کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی پالیسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے وزارت قانون کو بھجوائے گی،وزارت قانون سے تجاویز کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیگی۔
وفاقی کابینہ سے منظوری ہونے کے بعد پی ٹی اے پالیسی پر عملدرآمد کرے گا،پی ٹی اے نے نادہندگان کے موبائل فونز بلاک کرنے کیلئے پالیسی مانگی تھی۔