سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پر ایریا کنٹرول سینٹر کی اپ گریڈیشن کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
سی اے اے لائسنس ڈائریکٹوریٹ اور ایر ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ میں بھرتیوں پر غور ہوگا۔
بورڈ اجلاس میں سول اسٹاف کے مرجر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی این ایس کے عہدے پر کنٹریکٹ بھرتیوں کا طریقہ کار طے کرنے پر بھی غور ہوگا۔
سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (کٹائی)حیدرآباد میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی ایگزیکٹو کمیٹی منظوری دے گی،ڈی جی سی اے اے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی صدارت کرینگے۔