ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ایک کروڑ 40 لاکھ کی قیمتی اشیا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران  نے 1 کروڑ 40 لاکھ  روپے سے زائد مالیت کی اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ترجمان کسٹم کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بین الاقوامی آمد لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے امریکہ سے براستہ قطر بذریعہ قطر ائر لائن کی پرواز QR 610 سے کراچی پہنچنی والی صائمہ علی نامی خاتون مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر  روک کر ان کے ہمراہ  سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور  قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود تو نہیں ہے۔

خاتون مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں  انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ہونے  پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو سامان میں آئی فونز/ میک بک/گیمنگ لیپ ٹاپ/ وٹامنز/  لیڈیز برانڈڈ شوز/ ہینڈ بیگز کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے اپنی تحویل میں لے کر  خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

ضبط شدہ اشیاء کی کل مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہےجن پر 50 لاکھ روپے ڈیوٹی ٹیکسز لاگو ہیں،خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ پراسمگلنگ کے خلاف کسٹمز کے سخت اقدامات کے بعد اسمگلرزبیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو پرکشش ترغیبات کا لالچ دیکر ان کے ذریعہ اسمگلنگ کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ شفیق احمد لاٹکی نے ایک بار پھر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے واپسی پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا سامان اپنے ہمراہ لانے سے گریز کریں تاکہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔

ساجد خان
ساجد خان
ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d