وزرات ہوابازی کی ویب سائٹ پرسائبرحملہ ہوا ہے،ہیک ہونے کے بعد ویب سائٹ وزٹ کرنے پرنامعلوم زبان میں پیغام دکھائی دینے لگا،آئی ٹی ماہرین نے بعدازاں ویب سائٹ بحال کردی۔
منگل کی شام ہوابازی کی ویب سائٹ ہیکرزنے ہیک کی،جس کے دوران وزارت ہوابازی کا لنک کھولنے پرانگریزی زبان کی تفصیلات کے بجائے کسی دوسری انجانی غیر ملکی زبان کے پیغام اسکرین پردکھائی دینے لگے۔
مذکورہ صورتحال کے پیش نظرآئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ کی بحالی کا کام شروع کیا،جس کے بعد ویب سائٹ کو دوبارہ بحال کردیاگیا۔
اس سے قبل بھی کئی وفاقی اداروں کو اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرناپڑاہے،جس کے دوران سرکاری اداروں کی ویب سائٹ کو کئی گھنٹے تک ہیک کیاگیا۔