بلوچستان کے دالبندین ائیرپورٹ کے رن وے کو ایک سال تک فلائٹس آپریشن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سی اے اے حکام کے مطابق دالبندین ائیرپورٹ کا رن وے نمبر 13/31 فلائٹ آپریشن کے لئے بند کیا گیا ہے۔
دالبندین رن وے 6 اگست 2024 تک بند رہے گا،اس حوالے سےنوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو دالبندین ائیرپورٹ رن وے بندش سے متعلق آگاہی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے دالبندین ائیرپورٹ رن وے اور کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان ہوا تھا، رن وے کو تعمیر نو کے تحت فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا ہے