ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

ملتان، اسلام آباد ایئرپورٹس پر مسافروں سے منشیات برآمد

کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 1 کلو 600 گرام ہیروئن اور 650 گرام آئس برآمد، منشیات آٹو پارٹس پر مشتمل پارسل میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جارہی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،8 کاروائیوں میں 82 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے،کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 1 کلو 600 گرام ہیروئن اور 650 گرام آئس برآمدکرلی گئی،منشیات آٹو پارٹس پر مشتمل پارسل میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جارہی تھی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 810 گرام آئس برآمد کرلی گئی،پرواز نمبر QR-633  کے ذریعے قطر جانے والا بہاولپور کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے فیول ٹینک سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے نوشہرہ کا رہائشی ملزم و گرفتار کرلیا گیا۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو مسافر وینز میں سوار خاتون سمیت تین ملزمان گرفتارکی گرفتاری عمل میں آئی،ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو 800 گرام افیون برآمد کی گئی۔

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 170 گرام آئس برآمد کی گئی،مذکورہ کارروائی میں پرواز نمبر QR-617 کے ذریعے قطر جانے والا شیخوپورہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا۔

چاغی کے غیر آباد علاقوں میں اے این ایف نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی مجموعی طور پر 60 کلوگرام افیون برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساجد خان
ساجد خان
ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d