بالا کوٹ کے قرب میں زلزلہ ریکارڈ ہوا،ریکٹراسکیل پر شدت 3.7 رہی۔
زلزلہ پیمامرکز محکمہ موسمیات کے مطابق بالا کوٹ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی،زلزلہ 2 بجکر19 منٹ پر ریکارڈ ہوا۔
جس کی گہرائی 25 کلومیٹر رہی،ریکارڈ ہونے والے زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے شمال مشرق میں 47 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔