سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
کوئٹہ پولیس نے ملزم حسان نیازی کی گرفتاری ڈال دی ، ملزم کو لاہور لانے کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان کو چٹھی ارسال کر دی گئی۔
قانونی تقاضے پورے ہونے پر حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لینے جائے گی ،ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے،ملزم حسان نیازی پر کور کمانڈر کی وردی لہرانے کا الزام ہے۔