ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کے مسافر سے آئس برآمد

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کے دوران دوحہ جانے والی پرواز کے ذریعے آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کے مطابق ائرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کی،متعین عملے نے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.492 کلو گرام  آئس (ہیروئن) برآمد کرلی۔

مسافر سیف اللہ خان نے  نے آئس ہیروئن بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران  پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ھوئے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی  کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

ساجد خان
ساجد خان
ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: