پنجاب پولیس کا اقلیتوں سمیت مسیحی شہریوں کے تحفظ کیلئے میثاق مراکز شروع کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ۔۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا میثاق مراکز کے قیام اور اغراض مقاصد بارے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے نبی پاکﷺ نے مسیحیوں کے نام لکھے خط میں ان کے ساتھ برتاؤ اور رویے بارے واضح احکامات دئیے ہیں۔آقائے دو جہاں ﷺ نے مسیحی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے، وہاں سے اشیاء کو اٹھانے سے منع فرمایا۔۔خط کے مطابق مسیحی عبادت گاہوں سے کوئی چیز لینے والا خدا کا عہد توڑنے اور نبی پاک ﷺ کی نافرمانی کا مرتکب ہے۔نبی پاک ﷺ کے احکامات کے مطابق اس معاہدہ کی پاسداری تاقیامت ہر مسلمان پر فرض ہے، ۔۔سانحہ جڑانوالہ میں بہت سارے مسلمانوں نے نبی پاک ﷺ کے حکم کی تعمیل کی،مسیحی بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا،پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں قومی مفاہمت اور تعمیر نو کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔
پنجاب پولیس پیغمبر پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میثاق مدینہ کے عہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔
ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے، اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا ترجیحی بنیادوں پرخیال رکھا جا رہا ہے۔… pic.twitter.com/Ukrey4pEEj— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 23, 2023
وزیر اعظم پاکستان کے ویژن، حکومت پنجاب کے احکامات اور قومی بیانیہ کے عین مطابق پنجاب پولیس میثاق مراکز شروع کر رہی ہے
میثاق مراکز پنجاب پولیس کا اقلیتی حقوق کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا یونٹ ہے، ۔۔ثاق مراکز ان ضلعی اور سب ڈویژن کی سطح پر قائم کئے جائیں گے، جہاں مسیحی اور اقلیتوں کی زیادہ آبادی ہے۔۔