سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار افس کا اعتراض میں کہنا ہے کہ درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا،سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کیطرف سے آئینی درخواست دائر کی تھی،سلمان صفدر نے درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاریوں کی درخواست ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
رجسٹرار دفتر نے اس پر اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا،درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا،سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے، اعتراض