نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی، نیب ٹیم 190 میں پاونڈ (القادر ٹرسٹ کیس) میں تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم میں میاں عمر ندیم، کیس افسر آصف منیر اور روح الامین شامل ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے دوسری بار اڈیالہ جیل پہنچی۔نیب ٹیم میں میاں عمر ندیم، کیس افسر آصف منیر اور روح الامین شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کے لئے نیب ٹیم نے عدالت سے اجازت حاصل کر رکھی ہے۔
نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے پونے 3 گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی۔