ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

ایئرسیال کی سیالکوٹ سے جدہ نئی پرواز کا افتتاح

قونصل جنرل یواے ای قونصلیٹ کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پرسیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے زیراہتمام چلنے والی انٹرنیشنل فضائی کمپنی ائیرسیال کی سیالکوٹ سے جدہ نئی فلائٹ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع سے بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد اور ائیر سیال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی موجود تھے۔

بخیت عتیق الرمیثی نے کیک کاٹ کر فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر یواے ای قونصل جنرل نے کہا کہ ائیر سیال ایک بین الاقوامی معیار کی فضائی کمپنی ہے،جس نے اپنی اعلیٰ اور معیاری سروس سے بہت کم عرصہ میں اپنا ایک الگ مقام بنا لیاہے،ائیرسیال کی پوری مینجمنٹ اور ڈائریکٹرز کو نئی انٹرنیشنل فلائٹ کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کےتحت پہلے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اب فضائی کمپنی بنا کر خود کو دنیا میں ممتاز ثابت کیا ہے ہماری دعاہے کہ پاکستان کے چپہ چپہ میں اسی طرح ترقی ہو اور پاکستان کے عوام خوشحال ہوں۔

ساجد خان
ساجد خان
ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d