ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز میں النساء سیکرٹریٹ کا افتتاح

اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز میں النساء سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق  النساء فورم کے سیکرٹریٹ کا اے این ایف ہیڈکوارٹر میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ صنفی مساوات کے تمام پہلوؤں کے تحفظ کیلئے اے این ایف کے دیگر اہم اقدامات میں خواتین کے لیے ہاسٹلز، ڈے کیئر سینٹرز، خصوصی زنانہ کمروں کی تعمیر شامل ہے۔

سینئر ترین لیڈی افسر کی سربراہی میں انسدادِ ہراساں کمیٹی کی تشکیل، خواتین کے کیریئر پلاننگ سیل کا قیام اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کوششوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

خواتین کو با اختیار بنانے کے سفر میں اے این ایف کو اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے، انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (INL) اور UNDP کی طرف سے اے این ایف جینڈر سٹریٹیجی و ایڈوکیسی پلان 2022-2027 میں تعاون حاصل رہا ہے۔ اے این ایف، INL اور دیگر بین الاقوامی شراکت دارں کے اشتراک سے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کثیر الجہتی اقدامات کرنے کا متمنی ہے۔

ساجد خان
ساجد خان
ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d