ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

شکاگو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں یوم آزادی کی تقریب، میئر شکاگو کی خصوصی شرکت

شکاگو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈیلی سینٹر پلازہ میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور قونصلیٹ میں ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان نے بڑی  تعداد میں شرکت کی  منتخب عہدیداران اور قونصلر کور کے ارکان  بھی  شریک تھے۔

خاص طور پر، شکاگو کے میئربرینڈن جوہانسن نے قونصلیٹ کا دورہ کیا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی۔ شکاگو کے میئر کا قونصل جنرل طارق کریم نے پرتپاک استقبال کیا۔ میئرکے ساتھ سٹی آفیشلز اور ان کی ٹرانزیشن ٹیم کے ممبران بشمول جناب طارق صدیق بھی تھے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کے میئر نے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کا دورہ کیا۔ اپنی تقریر میں، میئر برینڈن جانسن نے شکاگو کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے زبردست کردار کو تسلیم کیا۔ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد  بھی دی۔

میئرنے شکاگو اورپاکستان کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

قونصل جنرل طارق نے اپنے خطاب میں شکاگو کے میئر اور دیگر مہمانوں کا پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اس موقع کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجز اور مشکلات کے باوجود پاکستان نے گزشتہ 76 سالوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔

قونصل جنرل نے پاکستان کو دنیا میں ایک اہم کاروبار، سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کی توجہ جموں اور کشمیر کے تنازعہ اور IIOJK میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی مبذول کرائی۔

قونصل جنرل نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ قونصل جنرل کے طور پر اپنی اہم ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کے وسط مغربی خطے کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بڑھ رہے ہیں جو تجارت، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان رابطوں میں اضافے سے ظاہر ہوتے ہیں

قونصل جنرل نے متحرک پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے نہ صرف اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ دونوں ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کے لیے تجدید عہد کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، قونصل جنرل طارق کریم نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار فعال طور پر ادا کرتے رہیں۔

کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی۔ قونصل جنرل طارق کریم اور میئر برینڈن جانسن نے پاکستان کے یوم آزادی کا کیک کاٹا۔

امریکی رکن کانگریس شان کاسٹن، الینوائے کے سکریٹری آف سٹیٹ الیکسی گیانولیاس اور الینوائے کے اٹارنی جنرل راول کوامے سمیت متعدد معززین کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہوئے۔

ثقافتی سیگمنٹ میں پاکستانی گلوکاروں نے قومی نغمے گائے۔

قونصلیٹ جنرل کی جانب سے منعقدہ تقریب کے علاوہ، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نے شکاگو اور امریکہ کے وسط مغربی خطے میں یوم آزادی کی کئی تقریبات کا اہتمام کیا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d