ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ہیڈکوارٹرز میں یوم آزادی کی تقریبات

پاکستان کاچھہترواں  یوم آزادی اے ایس ایف ہیڈ کواررٹرز سمیت تمام یونٹس میں ملی جوش و جزبہ اور نہایت عقیدت و احترم سے منایا گیا۔

دن کا آغاز بعد نماز فجر مسجدوں میں قرآن خوانی سے ہوا۔ ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تمام یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔  ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلال امتیاز ( ملٹری) نے مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

ڈی جی اے ایس ایف کی طرف سے پیغام میں  تقاریب میں موجود افسران و عہدیداران کوآزادی کی اہمیت اور اس کے حصول کے لیے مسلمانان برصغیر کی لازوال قربانیوں کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔  اور زور دیا گیا کہ آزادی کی اس نعمت کی قدر کریں اور اپنا کام محنت، ایمانداری، دیانت داری اور جذبہ حب الوطنی سے سر انجام دیں ۔

ڈی جی اے ایس ایف نے اس دن کو تجدید عہد کا دن قرار دیتے ہوئے اس عزم کا از سر نو اعادہ کیا کہ پاکستان کی بقا ، سالمیت اور دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

  اے ایس ایف نے یک جہتی کے اظہار اور فروغ کے لئے ۱۴ اگست کو ایرپورٹس سے سفر کرنے والے بچوں میں قومی پرچم ، مٹھائیاں ، بیگ اور آزادی سٹکرز بھی تقسیم کئے ۔

ساجد خان
ساجد خان
ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: