پی آئی اے ملازمین نے نجکاری اورتنخواہوں میں اضافے کے لیے جاری احتجاج کا دائرہ بڑھا کرتین گھنٹے کردیا۔
پی آئی اے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ملازمین و افسران کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا، احتجاجی ملازمین کی جانب سے اعلان کردہ دوگھنٹے کی ہڑتال کو تین گھنٹے کر دیا گیا.
کراچی بکنگ آفس کے ساتھ پی آئی اے ہیڈ آفس کو مکمل بند کرکے گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا گیا۔
پورے پاکستان میں بھی بکنگ آفس 2 بجے سے بند کر دیے گئے، احتجاجی مظاہرے کے سبب پی آئی اے انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز طلب کرلی۔