ٹی وی کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کواس جہان فانی سے کوچ کیے2 سال بیت گئے،ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا اور اورففٹی ففٹی میں یادگارکرداراداکیے۔
دردانہ بٹ 9 مئی 1938 کولاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد تھیٹراورماڈلنگ کی دنیامیں قدم رکھا،سن 80 کی دہائی میں پی ٹی وی پرچلنے والی ڈرامہ سیریل ففٹی ففٹی،ڈرامہ آنگن ٹیڑھا اورتنہائیاں میں منفرد اداکاری پردردانہ بٹ کوخوب پذیرائی ملی۔
ہنس مکھ مزاج اداکارہ دردانہ بٹ نےسونا چاندی، نوکرکے آگے چاکر، وادی پرُخار، نادان نادیہ، نجات، رسوائی اور نوکرانی سمیت 37ڈراموں میں اداکاری کےجوہردکھائے۔
6 ٹیلی فلمزاور5 مزاحیہ فلموں میں بھی کردارنبھائے ۔دردانہ بٹ کوبہترین اداکاری پرپی ٹی وی ایوارڈ، تمغہ امتیاز اور لکس ایوارڈ سےنوازاگیا۔ وہ کورونا میں مبتلا ہونےکے بعد 83 برس کی عمر میں 12اگست2021کو کراچی میں انتقال کرگئیں تھیں