ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ سمیت تمام خواتین کی درخواستیں 21 اگست کو سماعت کے لیے پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہائوس حملہ میں ملوث پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں میں خواتین ملزمان کی درخواستیں یکجا کرکے 21 اگست کو سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مرد ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نصراللہ ودیگر کی طرف سے عثمان سرور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزاروں کی شناخت پریڈ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، واقعہ میں کوئی سرکاری اہلکار زخمی نہ ہونے پر انسداد دہشت گردی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا، ماتحت عدالت نے قانونی تقاضوں کے برعکس ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: