کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شہر میں چلنے والی بسوں،منی بسوں اورکوچز کے موجودہ کرائے برقراررکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کے مطابق ڈیزل کی ہوشربا قیمتوں اورحالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرمشکلات سے دوچارہیں،تاہم کمرتوڑمہنگائی اورعوام کی مشکلات کے پیش نظرکرائے نہیں بڑھا رہے۔
ارشاد بخاری نے کہا کہ شہر میں چلنے والی بسوں،منی بسوں اورکوچزکے موجودہ کرایوں کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 45روپے اضافہ کیا جاچکا ہے، ایک سال قبل ڈیزل کی قیمتیں 150روپے فی لیٹرتھی، گذشتہ دورحکومت کے مقابلے میں ڈیزل کی قیمتوں میں 90فیصد اضافہ ہوچکا ہے، نگران حکومت کے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کی تعیناتی کے بعد مسئلہ ان کے پاس لے کرجائینگے۔