ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

لاہور: ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت، ملزم افنان کا دوست بھی گرفتار

ڈیفنس لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم افنان کے ساتھ کار میں موجود دوست ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت گاڑی میں 4 دوست افنان، ابراہیم، سعد اور علی موجود تھے، ملزم ابراہیم سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن عمران کشور نے بھی پوچھ گچھ کی۔

ملزم ابراہیم کا کہنا ہے کہ گاڑی افنان ہی چلا رہا تھا، واقعہ حادثہ تھا کسی خاتون کو نہیں چھیڑا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور سے ملزم افنان کے والد ملزم شفقت علی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کروالی، عدالت نے ملزم شفقت علی کی عبوری ضمانت 27 نومبر تک منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم شفقت علی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: