سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہائیکورٹ 21 اگست کو فیصلہ نہیں کرتی تو گرفتاری کا عبوری حکمنامہ معطل تصور ہو گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف رٹ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ بتائیں ہائیکورٹ میں آپکی رٹ قابل سماعت کیسے ہے۔
وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ 21 اگست کو لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ہائیکورٹ کسی وجوہات کی بنا پر فیصلہ نہ کر سکی تو ہائیکورٹ کا دیا گیا حکم امتناعی واپس ہو جائے گا۔