ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

لیسکو اور گیپکو انجینئرز کابجلی کے مفت یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ ماننے سے انکار، احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

واپڈا اور  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی انجنیئرز ایسوسی ایشنز نے بجلی کمپنیوں کے افسروں کے لیے بجلی کے مفت یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا، لیسکو اور گیپکو انجنیئرز ایسوسی ایشن نے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق لیسکو اور گیپکو افسران احتجاج کے ساتھ فیصلے کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو اور گیپکو انجنیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہان نے مشترکہ فیصلہ کیا، ان کا موقف ہے کہ وفاقی نگران حکومت کا گریڈ 17 اور زائد کے افسران کے لیے فری یونٹس ختم کرنا قابل قبول نہیں،نگران حکومت کا یہ مینڈیٹ ہے نہ ہی اختیار۔

لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فری یونٹس افسران کی تنخواہ کا حصہ ہیں ملازمت دیتے وقت یہ ادارے کے کنٹریکٹ میں شامل ہیں،ملازمت کے وقت ہونے والے کنٹریکٹ کو ختم نہیں کیا جاسکتا،لیسکو، گیپکو، واپڈا سمیت دیگر کمپنیوں کے افسران اس معاملے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d