ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

زرداری سے دوبارہ دوستی ہوگئی تو کئی لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی، ذوالفقار مرزا

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے پرانے ساتھی ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ زرداری کے ساتھ دوبارہ دوستی کی خواہش نہیں اور ان کے پاس بھی وقت نہیں۔

کراچی میں اے ٹی سی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لئیے کسی نے کوئی کوشش نہیں کی، میں زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں نہ ہی انکے پاس اتنا وقت ہے۔

ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اگر میری زرداری سے دوستی ہوگئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی،ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ذوالفقار مرزا نے کہا کہ بدین میں آٹھ سال پہلے اسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت موجود نہیں، لوگوں کو دوسرے اسپتال بھیج دیا جاتا ہے، حکومت کی پرفارمینس کا پتا کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جاسکتا ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d