ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کا مشن، چیف ایگزیکٹو ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر بھر کے دورے

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے باغوں کے شہر لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کا مشن کامیابی سے جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین شہر میں صفائی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے گلبرگ ٹاؤن کا دورہ کیا۔

روڈ سائیڈز پر مٹی کے خاتمے کیلئے سکریپنگ ایکٹیویٹی اورگلبرگ ٹاؤن میں فوری طور پر عارضی کولیکشن پوائنٹ بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

لاہور میں صفائی انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسر اور ورکرز تین شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اندرونی علاقوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،نور جہاں روڈ، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، گرومانگٹ روڈ پر ورکرز کی حاضری اور کنٹینرز کلیئرنس کو بھی چیک کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہا ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں، کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: