نامزد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انھوں نے بلوچستان عوامی پارٹی بی اے پی کی رکنیت اور سینیٹر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ’نگران وزیر اعظم کے طور پر مجھے جو بنیادی ذمہ داری سونپی گئی تھی (اس کی وجہ سے) میں نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اپنی رکنیت چھوڑنے اور سینیٹ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔‘