ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے لیے وفاق سمیت تمام فریقوں کو نوٹس

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کیسز کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین کو 20 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بشری بی بی کی درخواست پر سماعت  کی۔

بشریٰ بی بی کی درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نیب، آئی جی پنجاب، انٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف شوہر کو وزارت اعظمی سے ہٹانے سے قبل کوئی کیس نہیں تھا،عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،درخواست گزار کو آئے روز کسی نئے کیس میں طلب کرلیا جاتا ہے،درخواست گزار کو کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی،معلوم نہیں درخواست گزار کیخلاف کتنی انکوائریاں، کیسز درج ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت غیر قانونی کیسز، انکوائریز کالعدم قرار دی جائیں،عدالت انکوائریز، ایف آئی آرز، تحقیقات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت نامعلوم کیسز، انکوائریز میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: