پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ایئر لائن کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کیخلاف پیپلز یونٹی نے جمعرات سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے صدر ہدایت اللہ خان کےمطابق پہلے مرحلے میں علامتی ہڑتال کی جارہی ہے، انتظامیہ کو 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہوا ہے۔جمعہ کو اہم فیصلے کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے تمام ڈسٹرکٹ،بکنگ آفس احتجاجاً علامتی ہڑتال کے طور پر2گھنٹے کیلئے بند کردیئے جائیں گے،کراچی،لاہور،اسلام آباد،ملتان سمیت پی آئی اے کے تمام بکنگ آفس بند ہونے سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی رک جائے گا،اگراس کے بعد بھی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے تواگلے مرحلے میں احتجاج وہڑتال کا دائرہ بڑھا دیا جائےگا