ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

پرویز الٰہی کو ذاتی معالج کی سہولت، اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے، عدالتی حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو علاج کے لیے ذاتی معالج کی  سہولت دے دی، ڈاکٹر احسن جاوید کو اگلے جسمانی ریمانڈ تک ہفتے میں 2 بار چودھری پرویز الٰہی سے ملنے کی اجازت مل گئی۔

عدالت نے نیب کو پرویز الہی کی اہلیہ اور بیٹے سے دو روز میں ملاقات کرانے کی ہدایت کی۔تفتیشی افسر کو ملزم سے تحقیقات میں پیش رفت رپورٹ آئندہ سماعت پرپیش کرنے کاحکم  دے دیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی نے نیب کے تحریری سوالنامے کے جواب یاد کرنے کیلئے مہلت مانگی، ملزم نے اپنے اور اہلخانہ کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کے سوالات پر جواب سے اجتناب کیا، ملزم پرویز الٰہی نے اہلخانہ کے نام پر خریدی گئی زمینوں سے متعلق سوالات کے جوابات سے گریز کیا، نیب نے شریک ملزم مہر عظمت حیات کی بطور ایکسئین تقرری بارے تحقیقات کیں،مخصوص ٹھیکیداروں کو گجرات سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے دینے اور کک بیکس لینے کے الزام پر بھی تحقیقات کی گئیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ ملزم چودھری پرویز الٰہی نے دوران تفتیش نیب کے سوالات کے جوابات کیلئے مہلت دینے کی بھی استدعا کی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کو بھی تحریری حکم کا حصہ بنا دیا،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے وکیل کا جسمانی ریمانڈ کی مشروط مخالفت نہ کرنے کا بیان بھی تحریری حکم کا حصہ بنایا ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق ٹھیکے دینے کی تواریخ 19 ستمبر 2022ء سے 24 فروری 2023ء کے دوران پرویز الٰہی کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے جمع ہوئے،ملزم پرویز الٰہی سے بنک اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی رقوم کی بابت تحقیقات کرنا باقی ہے،پرویز الٰہی شریک ملزموں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں بھی ملوث ہے،چودھری پرویز الٰہی پر سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے گجرات میں اپنے پسندیدہ ٹھیکے داروں کو ترقیاتی کے منصوبوں کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔چودھری پرویز الٰہی پر ٹھیکے مکمل کروائے بغیر ادائیگیاں کروانے اور ناجائز فائدہ حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔

نیب کے مطابق پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلی اپنے اثرورسوخ اور عہدے کا غلط استعمال کر کے گجرات میں 116 ترقیاتی منصوبے شروع کروائے،پرویز الٰہی اور مونس پر منصوبوں کی مد میں رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d