پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف تحریک اور مالی حالت کے متعلق بیان جاری کرنا پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کو مہنگا پڑ گیا،قومی ائیرلائن انتظامیہ نے پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تحریری مراسلہ جاری کیا ہے،جس کے مطابق پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،نہ ہی پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے پاس پی آئی اے ملازمین کے متعلق بات کرنے کے قانونی حقوق ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق آفیسرز ایسوسی ایشن کے کسی بیان کو ائیرلائن کا موقف یا بیان نہ سمجھا جائے، امید ہے یہ خط پی آئی اے کی پوزیشن کی وضاحت کے لیے یہ کافی ہے۔
پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس اور مالی حالات کے متعلق پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے چند دن قبل بیان جاری کیا تھا،خط پی آئی اے کے کمپنی سیکریٹری نے لکھا ہے۔