پی آئی اے نے مجوزہ نجکاری کے معاملے پراتوارکو چھٹی والے دن اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے اتوارکو چھٹی کےدن اجلاس طلب کرلیا،ہنگامی اجلاس کراچی ہیڈ آفس کے بورڈ روم میں طلب کیا گیا ہے۔
اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں تمام شعبوں کے جنرل منیجرز کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،اسلام آباد سے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بورڈ روم میں منعقد اجلاس کے حوالے سے جنرل منیجر آئی ٹی کو اپنی ٹیم کے ہمراہ اجلاس کی مکمل معاونت کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نج کاری کمیشن کو اجلاس کے دوران پی آئی اے کے معاہدوں کی تفصیلات کے بارے میں بریفننگ دی جائیگی جبکہ مجوزہ نجکاری کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کی جائے گی۔