پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کر دی،لاہور کی پانچ تحصیلوں میں موجود 5119 کنال 2 مرلے اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کی گئی۔
لاہور کی تحصیل رائے ونڈ، ماڈل ٹاؤن، شالامار، کینٹ اور تحصیل سٹی میں موجود اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کی گئی۔
لاہور کی تحصیل رائے ونڈ میں 933 کنال اور 10 مرلے اراضی پاکستان ریلوے کے نام پر منتقل کی گئی،تحصیل ماڈل ٹائون میں 2493 کنال 6 مرلے اراضی اور تحصیل شالیمار میں 573 کنال 8 مرلے اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کی گئی۔
لاہور کے موضع جات جنجاتے، جیابگہ، رکھ کوٹ لکھپت، امرسدھو، رکھ چندرائے، کوٹ لکھپت، سدھوکی میں اراضی منتقل کی گئی ہے
ننگر، کچا، ہلوکی، واہگہ، بھانوچک، جلو، رکھ تیڑہ، کوڑے، نولکھا، جیاموسیٰ اور تارگڑھ مواضع جات میں بھی اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کی گئی ہے۔