رضوانہ پر تشدد کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنائے جانے کے بعد پولیس نے عاصم حفیظ کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈین بنائے جانے کے بعد وفاقی پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کروانے کیلے دوبارہ طلب کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا، پولیس جے آئی ٹی کو جج کو شامل تفتیش کرنے کی رکاوٹ بھی دور ہو گئی۔
جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔