ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پنجاب میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان تیار، 90 ہزار جوان فوج اور رینجرز سے لیے جائیں گے

پنجاب پولیس نےالیکشن کیلئے  سیکیورٹی پلان تیار کرکے سیکیورٹی پلان اور نفری کے حوالے سے باضابطہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔ پنجاب بھر میں 53ہزارکےقریب پولنگ سٹیشنز کےلئے ڈیوٹی 3کیٹگری میں فراہم کی جائےگی۔حکومت کی منظوری سے90ہزار کے قریب فوج ورینجرزکے جوان ڈیوٹی پرتعینات کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کو فراہم کئے گئے سکیورٹی پلان کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی پولنگ سٹیشنز پر اے کیٹگری ۔۔بی کیٹگری اور سی کیٹگری میں تقسیم کرکے فراہم کی جائےگی، اے کیٹگری پر9، بی کیٹگری 5 اور سی کیٹگری کے پولنگ سٹیشنز پر3جوان تعینات کئے جائیں گے۔

پلان کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں 2لاکھ60ہزار افسران واہلکارالیکشن ڈیوٹی کےلئےدرکار ہوں گے، پنجاب پولیس کے پاس ڈیڑھ لاکھ نفری موجود ہے،حکومت کی منظوری سے90ہزار کے قریب فوج ورینجرزکے جوان ڈیوٹی پرتعینات کئے جائیں گے،بیس ہزار رضاکار الیکشن کی سیکیورٹی پرموجود فورسز کےساتھ ہونگے۔

2018کےالیکشن میں 48ہزارکے قریب پولنگ سٹیشنز تھے، جس کے لئے2 لاکھ کے فریب پولیس ودیگر اداروں کے افسران واہلکاروں نے سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دئے۔ڈیڑھ لاکھ پولیس فورس جبکہ 50ہزار فوج رینجرزاور رضاکار شامل تھے۔5ہزار کے قریب پولنگ سٹیشنز بڑھنے سے مزید60ہزار کی فورس درکار ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے پولیس کو سیکیورٹی کے حوالے سے مراسلہ بھجوایا تھا اس کے جواب میں سکیورٹی پلان جمع کرایا گیا ہے۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d