لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کا عبوری تحریری حکم جاری کر دیا. عدالت نے الیکشن سے جواب مانگ لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا جس میں پنجاب میں نگران حکومت کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ان کے کام کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
فیصلے میں لکھا گیا کہ پنجاب حکومت نے نشاندہی کی کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں ہوا. عدالت نے سرکاری وکیل کی نشاندہی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ داخل کرانے کی ہدایت کی۔
درخواست گزار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے اعتراض اٹھایا کہ پنجاب کی نگران حکومت کی معیاد ختم ہوگئی ہے اس لیے اسے کام کرنے سے روکا جائے. درخواست پر مزید سماعت 7ستمبر کو ہوگی