ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

پاسپورٹ پر شوہر کی بجائے والد کا نام نہ لکھنے کی پالیسی پر ڈائریکٹر پاسپورٹ ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کے بجائے والد کا نام پاسپورٹ میں درج کرنے کی اجازت نہ دینے کی پالیسی کے خلاف درخواست پرڈائریکٹر پاسپورٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔۔

عدالت  نے ریمارکس دئیے کہ ڈائریکٹر پاسپورٹ بتائیں کہ کس بنیاد پر پاسپورٹ پر والد کا نام شامل نہیں کررہے۔ یہ بھی بتائیں کہ کس قانون کے تحت والد کی بجائے شوہر ہی کا نام ہونا چاہیے۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے خاتون بیرسٹر خدیجہ یاسم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، ڈی جی پاسپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرنا ہے،شوہر نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں والد کا نام برقرار رکھنے کی اجازت دی،حکام نے شوہر کی بجائے والد کے نام کے ساتھ پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا،حکام نے والد کے نام کے ساتھ پاسپورٹ پالیسی کے تحت جاری کیا،آئین پاکستان کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتاہے،پاسپورٹ میں شوہر یا والد کا نام درج کرانا درخواست گزار کا حق ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت والد کے نام کے ساتھ پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے،عدالت پاسپورٹ حکام کی خلاف آئین پالیسی کو کالعدم قرار دے۔

عدالت کے روبرو ڈائریکٹر پاسپورٹ کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: