ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

سموگ کمیٹی آن لائن سکول اور ورک فرام ہوم کے آپشنز پر غور کرے گی

نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے کابینہ کی اسموگ کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے جس میں مختلف محکموں سے رپورٹس لی جاتی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے اسموگ کی صورت حال میں بہتری ہوئی۔

ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں بدھ کو ورک فرام ہوم کے معاملے پر غور ہو گا، آئندہ اجلاس میں اسموگ کی وجہ سے اسکولوں کو آن لائن کرنے پر بھی غور ہو گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس ہفتے 1 سے 2 دن ورک فرام ہوم اور آن لائن اسکول پر غور ہو سکتا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کرنے پر بھی غور ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودگی بھی لاہور اور دیگر شہروں کو متاثر کر رہی ہے۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: