ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

ٹرانسپورٹ یونین اتحاد نے موچکو چیک پوسٹ اور بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 21 اگست کی ڈیڈلائن دے دی

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن یونین اتحاد نےکاٹھورکانٹے پھربھتہ خوری،موچکو چیک پوسٹ کے خاتمے،سپر ہائی وے سے سکھر موٹر وے تک، ٹیکس وصولی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کو21اگست تک ڈیڈلائن دے دی

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزایشن یونین اتحاد کا ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں آئل ٹینکرزاونرزایسوسی ایشن،ڈمپرزاونرزایسوسی ایشن،ایڈیبل آئل ایسوسی ایشن،یونائٹیڈ گڈزٹرانسپورٹرزالائنس اوراس کی اتحادی ٹرانسپورٹرزتنظیموں،کے جی سی اے،سندھ گڈزٹرک ٹرالرز،لوکل گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(پورٹ قاسم)ٹی سی اے،امن دوست ٹریڈرز،آل پاکستان کارکیرئیرایسوسی ایشن،بس اونرزایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ سندھ گورنمنٹ کو 21اگست تک ڈیڈلائن دی جارہی ہےکہ کاٹھورکے غیرقانونی کانٹے پربھتہ خوری کو ختم کیا جائے، گلشن حدید، سسی ٹول پلازہ پربھی ٹیکس کی وصولی کو بند کیا جائے جبکہ موچکو چیک پوسٹ کو ختم کیاجائے،ٹرانسپورٹرز کے مطابق سپرہائی وے سے سکھرتک موٹروے پولیس کے چالان کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ٹرانسپورٹرز نے دھمکی دی کہ اگر21اگست کی دی گئی ڈیڈلائن تک کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے توتمام ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کردیاجائےگا،اس احتجاج کے دوران شہر کے مختلف مقامات پراحتجاجی مظاہرے بھی ہونگے۔

ساجد خان
ساجد خان
ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d