نجی ملکی 2 ائیرلائنوں کی قوانین کے برخلاف بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو ترجیح دینے کا انکشاف،ڈومیسٹک آپریشن پرانٹرنیشنل آپریشن کو فوقیت دینی شروع کردی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دونوں ائیرلائنزکووارننگ جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق ائیرسیال اورائیربلیو پروازوں کے تناسب میں سول ایوی ایشن قوانین کے خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہیں، انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کو فوقیت دینے کے سبب ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کرنا شروع کردیا،اندرون ملک پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ کئی روز سےجاری ہے۔
بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کی منسوخی کےعلاوہ بیشترپروازیں باعث دونوں ائیرلائن کی پروازوں میں بدترین تاخیردیکھی گئی ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نےائیربلیو اورائیرسیال کے فضائی آپریشن کی مانیٹرنگ شروع کردی۔
سی اے اے قوانین کے تحت اندرون ملک ایک شہرسے دوسرے شہر کےدرمیان یومیہ 6پروازیں آپریٹ کرنا لازمی ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرسیال اورائیربلیو کوقواعد وضوابط کےمطابق پروازیں چلانےکی سخت ہدایات جاری کردیں،ڈومیسٹک پروازیں نہ چلانے پرائیرسیال اورائیربلیو کو بین الاقوامی پروازوں کی فریکوئنسی کم کرنے کی وارننگ دے دی گئی۔