شہر قائد میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں،رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے۔
کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں(جنوب مغربی سمت)چل پڑیں،محکمہ موسمیات کے مطابق ہواوں کی رفتار35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہیں، جو شام کے وقت مزید شدت کے بعد 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے۔
شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں ریکارڈ ہوسکتی ہیں، تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود/ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
رواں ماہ اگست کے دوران ملک میں مون سون کے نئے سلسلے کے تحت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔