Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستانی عازمین حج کو آج رات منیٰ پہنچایا جائے گا

Published

on

دنیابھرسے تقریباً تیس لاکھ عازمین مناسک حج کاآغازکرنے کے لئے آج رات سے منیٰ میں جمع ہوناشروع ہوجائیں گے۔

پاکستان کے حج مشن نے تمام عازمین کو آج رات منیٰ منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔عازمین حج کل (پیر) دن اوررات خیمہ بستی میں گزارنے کے بعد کوہ عرفات روانہ ہوں گے۔

اکثرپاکستانی عازمین ٹرین کے ذریعے عرفات جانے کوترجیح دیںگے کیونکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تریسٹھ فیصد پاکستانیوں کو ٹرین کے راستے کے قریب خیمے دیئے گئے ہیں۔باقی عازمین کوہ عرفات کی طرف اپنامقدس سفربسوں پر کریں گے۔

پاکستانی حج مشن نے عازمین پرزوردیاہے کہ اپنی روانگی کے وقت کی پابندی کریں تاکہ رش اورگرم موسم کی صورتحال میں کسی مشکل سے بچ سکیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین