Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ، پی پی 32 سے امیدوار ہوں گے

Published

on

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بدھ کے روز ای سی پی کی جانب سے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

شیڈول کے بعد خبر سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فیملی کے افراد نے پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین