پاکستان
پرویز الٰہی کو ذاتی معالج کی سہولت، اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے، عدالتی حکم
لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو علاج کے لیے ذاتی معالج کی سہولت دے دی، ڈاکٹر احسن جاوید کو اگلے جسمانی ریمانڈ تک ہفتے میں 2 بار چودھری پرویز الٰہی سے ملنے کی اجازت مل گئی۔
عدالت نے نیب کو پرویز الہی کی اہلیہ اور بیٹے سے دو روز میں ملاقات کرانے کی ہدایت کی۔تفتیشی افسر کو ملزم سے تحقیقات میں پیش رفت رپورٹ آئندہ سماعت پرپیش کرنے کاحکم دے دیا گیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی نے نیب کے تحریری سوالنامے کے جواب یاد کرنے کیلئے مہلت مانگی، ملزم نے اپنے اور اہلخانہ کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کے سوالات پر جواب سے اجتناب کیا، ملزم پرویز الٰہی نے اہلخانہ کے نام پر خریدی گئی زمینوں سے متعلق سوالات کے جوابات سے گریز کیا، نیب نے شریک ملزم مہر عظمت حیات کی بطور ایکسئین تقرری بارے تحقیقات کیں،مخصوص ٹھیکیداروں کو گجرات سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے دینے اور کک بیکس لینے کے الزام پر بھی تحقیقات کی گئیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ ملزم چودھری پرویز الٰہی نے دوران تفتیش نیب کے سوالات کے جوابات کیلئے مہلت دینے کی بھی استدعا کی۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کو بھی تحریری حکم کا حصہ بنا دیا،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے وکیل کا جسمانی ریمانڈ کی مشروط مخالفت نہ کرنے کا بیان بھی تحریری حکم کا حصہ بنایا ہے۔
نیب رپورٹ کے مطابق ٹھیکے دینے کی تواریخ 19 ستمبر 2022ء سے 24 فروری 2023ء کے دوران پرویز الٰہی کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے جمع ہوئے،ملزم پرویز الٰہی سے بنک اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی رقوم کی بابت تحقیقات کرنا باقی ہے،پرویز الٰہی شریک ملزموں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں بھی ملوث ہے،چودھری پرویز الٰہی پر سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے گجرات میں اپنے پسندیدہ ٹھیکے داروں کو ترقیاتی کے منصوبوں کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔چودھری پرویز الٰہی پر ٹھیکے مکمل کروائے بغیر ادائیگیاں کروانے اور ناجائز فائدہ حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔
نیب کے مطابق پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلی اپنے اثرورسوخ اور عہدے کا غلط استعمال کر کے گجرات میں 116 ترقیاتی منصوبے شروع کروائے،پرویز الٰہی اور مونس پر منصوبوں کی مد میں رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں