Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

پشاور: پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

Published

on

پی ٹی آئی کا جھنڈا گھر پر کیوں لگایا؟ پشاور میں باپ  نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے نور رحمان  نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے بیٹے عطاء الرحمان کو گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر ڈانٹ ڈپٹ کی، دونوں کے درمیان اس معاملے پر تکرار ہوئی۔ والد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق سیاست سے دور رہنے کی نصیحت پر باپ بیٹا میں تکرار ہوئی، زبانی تکرار کے دوران باپ نے بیٹے پر فائرنگ کھول دی۔

ملزم بیرون ملک میں مزدوری کررہا تھا،2 ماہ قبل وطن واپس آیا تھا،پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین