پاکستان
توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف پٹیشن غیرمؤثر ہونے پر خارج
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی کی کال اپ نوٹسز اور گرفتاری کیخلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔
سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ کال اپ نوٹس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر رخسانہ بنگش کیس کا حوالہ دیا تھا، اُس دن عدالت نے مجھے کم جبکہ سرکار کو زیادہ سن لیا نیب نے غلط کہا کہ ہم نے تفتیش جوائن نہیں کی ہم تفتیش جوائن کر چکے ہیں۔ نیب افسر رضا ہارون و دیگر نے کس حیثیت سے جاکر ریفرنس دائر کردیا جب کیس زیر سماعت تھا؟
عدالت نے نیب افسر رضا ہارون سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جیل جاکر ان سے تفتیش مکمل کر لی؟ نیب افسر نے جواب دیا جی بالکل ہم گئے تھے، سوالنامے کا جواب مل گیا ہے۔ سلمان صفدر نے کہا نیب نے توشہ خانہ ریفرنس ٹو میں میرے پاس ابھی تک ریفرنس کی کاپی نہیں ہے۔ میری یہاں پر دو درخواستیں دائر ہیں مجھے چھ بار نہیں سنا گیا۔ میری درخواست جب سنی گئی تب تک تو غیر موثر ہوگئی۔
عدالت نے استفسار کیا ہم نے آپکی درخواست سنی ہے، آپ کا شکوہ ہمارے سے ہیں؟ سلمان صفدر نے موقف اپنایا رجسٹرار آفس نے مختلف وجوہات پر میری درخواست کو فکس نہیں کیا، میں آخری شخص ہونگا جو آپ پر عدم اعتماد کرونگا۔ عدالت نے استفسار کیا یعنی کہ کال آپ نوٹسز آپ نے ان دو رٹ پٹیشن میں چیلنج کر دیئے؟ ہم نے دیکھنا ہے کہ یہ کیس ارسلان افتخار یا رخسانہ بنگش کیسسز پر آتا ہے یا نہیں۔
سلمان صفدر نے کہا دو دن ہوگئے ہیں میں نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر نہیں کی، میری استدعا ہے کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کیا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا درخواست ضمانت قبل از گرفتاری؟ کیسے؟ سلمان صاحب ایک طریقہ کار کے تحت چیزیں آئی ہیں اور چلی ہیں، اس کیس کو ہم انٹرٹین ہی نہیں کرسکتے۔
سلمان صفدر نے کہا 13 جولائی کو بشریٰ بی بی تمام کیسسز میں بری ہوگئی تھیں، بشریٰ بی بی کی رہائی ہوتے ہی انکو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 3 سے گرفتار کیا جاتا ہے، جب درخواست دائر ہو اور بائیو میٹرک ہو جائے تو گرفتاری نہیں بنتی۔
عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے کال اپ نوٹسز اور گرفتاری کے خلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں