Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پٹرول کی قیمت کل سے فی لیٹر 7.50 روپے بڑھنے کا امکان

Published

on

یوم آزادی پر عوام کے لیے تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

بجلی کی قیمتوں میں اضافےکےبعد پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 50 پیسے تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں3روپے 72 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔

16جولائی سے مٹی کا تیل 2 روپے 39 پیسے تک مہنگے ہونے کا امکان ہے۔وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی92 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے،پیٹرولیم لیوی قیمتوں میں شامل کئے جانے سے مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی فل الحال نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،بجٹ 2024,25 میں پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 10 روپے اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہو گا، وزارت پیٹرولیم اوگرا کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر آج قیمتوں کا تعین کرے گی،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین