Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ہاکی کا جونیئر ایشیا کپ،ڈچ کوچ کی خدمات حاصل کر لی گئیں

Published

on

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے دنیائے ہاکی کے معروف کوچ رویلمنٹ آلٹیمنز کی بطور کنسلٹینٹ خدمات حاصل لیں۔

جونیئرایشیاہاکی کپ 23 مئی تا یکم جون عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا،جس کی تیاریوں کے لیے ڈچ کوچ رویلمنٹ آلٹیمنز کو کنسلٹینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ہاکی ایونٹ کے پول اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے علاوہ جاپان، تھائی لینڈ اور چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا، ملائشیا، میزبان عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو چائینیز تھائی پے، دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ اور تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین