Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تنخواہوں میں اضافے کے لیے پی آئی اے افسروں اور ملازموں کا ہیڈ آفس پر دھرنا

Published

on

پی آئی اے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ملازمین و افسران نے قومی ائیرلائن ہیڈ آفس پر دھرنا دیا۔

پی آئی اے ملازمین  کا احتجاج 8 ویں روز میں داخل ہوگیا،جمعرات کی دوپہر احتجاجی ملازمین کی جانب سے اعلان کردہ دوگھنٹے کی ہڑتال کو تین گھنٹے تک بڑھایا گیا۔

احتجاج کے دوران پی آئی اے ہیڈ آفس کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا، کراچی سمیت پورے پاکستان میں بھی بکنگ آفسز بھی 2  بجے سے بند رکھے گئے۔

میڈیا سیل پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز سی بی اے کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس ملازمین کے دھرنے میں اسلام آباد سے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان صاحب NIRC کورٹ سے  ملازمین کا حقوق سائن کروا کر لے آئے ملازمین نے ہدایت اللہ خان صاحب کا جوش ولولے سے استقبال کیاجبکہ پورے پاکستان میں بھی بکنگ آفس ،2 بجے سے بند کر دیے گئے ہیں اور اسلام آبادآفس کو بھی بند کیا گیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین